پنجاب اسمبلی اجلاس، نازیبا اشاروں کے باعث لیگی خواتین کا واک آﺅٹ
لاہور(انتخاب نیوز)ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران اپوزیشن بنچز کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے احتجاجا واک آﺅٹ کر دیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ثابت ہوا کسی نے نازیبا اشارہ کیا ہے تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کے واک آﺅٹ کرنے کے بعد دیگر لیگی خواتین بھی ایوان سے چلی گئیں، بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کی یقین دہانی پر عظمیٰ بخاری کی قیادت میں واک آو¿ٹ کرنے والی لیگی خواتین ایوان میں واپس آگئیں اور معمول کی کارروائی جاری رہی، علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔
Load/Hide Comments


