پائپ لائن مرمت، 6گھنٹے کی قلیل بندش کا فیصلہ لیا، سوئی سدرن گیس کمپنی
کوئٹہ (آن لائن) سوئی سدرن گیس کی رمضان کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ سمیت اطراف میں گیس کی ترسیل عارضی طور بند رکھی جائے گی۔ ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 مارچ 2024 کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ ترجمان جا مزید کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی عارضی بندش سے سریاب، غوث آباد، مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، پشتون آباد، ہزار گنجی، خیزی، ہزارہ ٹاﺅن، بروہی روڈ، کرانہ روڈ، جناح ٹاﺅن، شہباز ٹاﺅن، کلی اسمائیل، جیل روڈ ہدہ، ایئرپورٹ روڈ، نواح کلی م، بلیلی، کچلاک، زیارت، پشین اور ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی، ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔


