گوادر میں گرانفروش دکانداروں کیخلاف کریک ڈاون، اشیا خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ
گوادر (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر، تحصیلدار گوادر شہیک بلوچ، نائب تحصیلدار منیر احمد، اور لیویز فورس گوادر کے ہیڈکوارٹر انچارج حسین ابراہیم نے آج رمضان المبارک کے موقع پر گوادر کے مین داخلی شاہراہ ڈور بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرائز کنٹرول انچارج خالد بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ دوران دورہ، لیویز فورس نے گرانفروش دکانداروں کے اشیائ خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ چیک کیا۔ اس کے علاوہ، اشیائ خورونوش کا صفائی (جالی) نہ رکھنے والے ریڑھی بانوں کو بھی سخت تنبیہ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اور اچھے معیار کی اشیائ خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لیویز فورس کا کریک ڈا?ن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائ خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ایک عام مسئلہ ہے۔ حکومت شہریوں کو سستی اور اچھے معیار کی اشیائ خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گرانفروشی کی شکایت متعلقہ حکام کو کرنی چاہیے۔


