دھرنا دینے پر مقدمہ درج کیا، حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) غزہ بچاﺅ یکجہتی دھرنے پر اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے کے شرکاءنے پولیس کو دھمکایا اور پتھراﺅ کیا۔ ایف آئی آر کے ردعمل میں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اہل غزہ کے لیے دوبارہ ڈی چوک میں دھرنا دوں گا، 31 مارچ کو سیو غزہ کے تحت دوبارہ ڈی چوک ہی میں دھرنا دیا جائےگا۔ مشتاق احمدکا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے، پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کے خلاف 9 مقدمات درج کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں