شانگلہ، بشام کے مقام پر خودکش دھماکا، گاڑی میں سوار پانچ چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک

شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے، ڈی آئی جی مالاکنڈ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈا پور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہی تھی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ ا±ن کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی موجود تھا جو دھماکے میں جاں بحق ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں