جرمنی میں قوانین تبدیل،اسٹوڈنٹ ویزے کا حصول اور کام ملنا آسان

برلن(این این آئی)جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے تحت بین الاقوامی طلبا کواپنی تعلیم شروع کرنے سے پہلے ہی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینالاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی سے ان کے لیے ویزے کے حصول کو مزید آسان بنادیاگیا ہے۔شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوا۔ قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں