وزیر اعلیٰ پنجاب کا اجلاس، اضافی 3پولیس سٹیشنز اور 13ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے اہم فیصلے کیے گئے، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویزپر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے، مریم نواز نے اجلاس میں موٹر وہیکلزکی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں