ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی نے ماریہ نامی لڑکی کا قتل کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ماریہ نامی لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو قتل کر دیا، بھائی اور بھابھی کا بیان بھی سامنے آ گیا جن کے مطابق قتل سے قبل ماریہ کے ہاتھ پاﺅں باندھے گئے، بھائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے فون کان پر لگا کر ویڈیو بنائی، تفصیلات کے مطابق ملزم باپ اور بیٹے کو کل عدالت میں لایا جائے گا، مقتولہ کی لاش کے نمونے لیب بھیج دیے گئے علاوہ ازیں واقعہ آلووال میں18مارچ کو پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں