نیوی ایئر بیس پر حملے میں مرنیوالوں کی لاشیں حوالے نہ کرنے کیخلاف لواحقین کا تربت میں دھرنا

تربت (نمائندہ انتخاب) نیوی ایئر بیس پر حملہ میں مرنے والوں کی لاشیں حوالے نہ کرنے کیخلاف ایم 8 شاہراہ ڈی بلوچ کے مقام پر بلاک کردی گئی۔ 25 مارچ کی شب تربت میں نیول ایئر بیس پر حملہ کرنیوالے افراد کی لاشیں 3 دن گزرنے کے باوجود ورثاءکے حوالے نہ کرنے کیخلاف اہل خانہ نے گوکدان کے قریب ڈی بلوچ کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ بلاک کردی۔ تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 3 دنوں سے لواحقین ٹیچنگ ہسپتال تربت میں لاشوں کا انتظار کرکے تھک گئے ہیں، اب لواحقین نے احتجاجاً ڈی بلوچ پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنا میں گلزار دوست، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے صبغت اللہ شاہ جی ودیگر بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں