ارجنٹ شناختی کارڈ ، نادرا نے ڈلیوری کی مدت کم کرکے 15دن کردی

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23دن سے کم کرکے صرف 15 دن کردی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے عوام کو ایک اور سہولت فراہم کردی ، نادرا نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام میں کہا کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23 دن سے کم کرکے15 دن کردی۔نادرا نے کہاکہ شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔ اس سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔جس کے مطابق نارمل شناختی کی فیس 750 روپے اور ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں