عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت، آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، یہ اجلاس تین بار ملتوی ہونے کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ ہو گا، مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے جانے تھے۔اجلاس آج بروز ہفتہ 30 مارچ کو دن 12 بجے ہو گا، کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے۔کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزراءآن لائن شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں