جیل میں گرنے سے پرویز الٰہی زخمی، ہڈیوں میں فریکچر، سانس لینے میں دشواری ہے، اہلیہ
راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے پرویز الٰہی کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔پرویز الٰہی کی پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی جیل میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق پرویز الٰہی کی پسلی کی ہڈیوں میں فریکچرز ہیں، 78 سال کے پرویز الٰہی عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں۔ قیصرہ الٰہی نے اپنی درخواست میں کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے پرویز الٰہی کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات پر انہیں پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے۔
Load/Hide Comments


