بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پشاور میں کارکنان کی احتجاجی ریلی

پشاور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے کارکنوں کی عمران خان کی رہائی کے لئے پشاور پریس کلب سے ہائیکورٹ تک ریلی۔ احتجاجی ریلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی عمرایوب، علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر پارٹی رہنماﺅں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیے، اس دوران کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلے ہیں، ان چوروں اور ڈاکوﺅں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، لیکن ان کی ہمت نہیں کہ اس مظالم پر بات کریں، ملک پر قابض ٹولہ نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھینی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کے لئے مضبوط چٹان ثابت ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ رمضان میں اتنے لوگوں کا باہر آنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے،بانی پی ٹی آئی نظریہ کا نام ہے، ان پر سارے کیسز جعلی بنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں