شہباز شریف چینی سفیر کے ہمراہ ڈیم کا جائزہ لینے کیلئے داسو پہنچ گئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کے قصبے داسو پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق ان کے ہمراہ چینی سفیر بھی موجود ہیں، شہباز شریف داسو ڈیم پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے، علاوہ ازیں ڈیم پر اب تک ہوئے کام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم ڈیم پر کام کرنے والے انجینئرز اور اسٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments


