بولان میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک، ورثا نے شوہر اور سسر پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا
بولان (انتخاب نیوز) پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدودمیں شادی شدہ خاتون پراسرار طورپر ہلاک۔ ورثا کا الزام ہے کہ شوہر اور سسر نے قتل کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھٹنے سے ہلاکت ثابت ہوگئی۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


