کراچی میں حساس ادارے کا افسر دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) ضلع کیماڑی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او سائٹ بی حیات خان کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود گلبائی پل کے قریب ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سعد شیخ حب میں کمپنی کمانڈر تعینات ہیں جو گلبائی کے راستے افطاری کرنے سپرہائی وے جارہے تھے کہ راستے میں انکی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔ایس ایچ او کے مطابق افطار سے قبل تقریباً 6 بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے سعد شیخ سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر تین سے چار گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کا مقدمہ 75/24 سائٹ بی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزمان کی شناخت یا گرفتاری میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں