رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل کی کامیابی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار برائے حلقہ PB42 عمران حسین ہزارہ نے 8 فروری 2024ءکے دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں فارم 47 کے تحت امیدوار زرک مندوخیل کو کامیاب قرار دینے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں اپنے اعتراضات دائر کردیے۔ کاغذات ہائیکورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اقبال شاہ کے توسط سے جمع کرا دیئے گئے۔
Load/Hide Comments


