لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو دھمکی آمیز خط موصول، عدالت کی سیکورٹی مزید سخط کر دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے،تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، شاہد بلال حسن، عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے، خط موصول ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور سیکورٹی سخت کر دی گئی، علاوہ ازیں مشکوک خطوط کی جانچ کیلئے فرانزک ٹیمیں ہائی کورٹ پہنچ گئیں، لاہور ہائی کورٹ میں کیمروں کا جائزہ بھی لیا گیا، واضح رہے کہ خط موصول کرنے والے تینوں ججز، ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں