عمران خان کی رہائی کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا، حلیم عادل شیخ

کراچی (آن لائن) تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے عمران خان کو فوری رہا کیا جائے یہ ملک عمران خان کی رہائی کے بغیر اب نہیں چل سکتا، عدلیہ کی آزادی سمیت دیگر ملکی اداروں کو بدنامی سے بچانا ہمارا فرض ہے، چور سیاستدانوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا الیکشن 2024 میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی جماعتوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کروایا چوری شدہ مینڈیٹ سے بننے والی حکومتوں کو قوم نے قبول نہیں کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے جب تک ہمارا مینڈیٹ قبول نہیں کیا جاتا ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، آئین اور قانون کی پاسداری کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پورے ملک سے پاکستان تحریک انصاف 183 قومی اسمبلی کی نشتیں جیتی اگر ملک میں حقیقی جمہوریت لانی ہوتی تو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتی لیکن ایک سازش کے تحت ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم کو دیا گیا ایم کیو ایم کا ماضی کراچی میں امن امان کی بگھڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی سیاست دفن ہوچکی ہے عوام نے الیکشن میں ایم کیو ایم کو مسترد کر دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے بننے والی حکومت انکی اجتماعی قبر ثابت ہوگی۔ اپنے بیان کے آخر میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قوم تیار رہے جلد ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں