اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت، شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ثمن رفعت امتیازکا کہنا تھا کہ کابینہ کے پاس اوربہت کام ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی کیونکہ شیریں مزاری 190 ملین پاو¿نڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کووزیراعظم کوخط لکھ کراطلاع دے دی تھی۔جسٹس ثمن رفعت امتیازکا کہنا تھا کہ کابینہ کے پاس اوربہت کام ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔


