پاکستان نے اسرائیل کو عالمی عدالت میں زیر احتساب لانے کا مطالبہ کر دیا
پاکستان نے اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات سے روگردانی پر زیر احتساب لانے کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی ہولناک صورتحال پر پاکستان اپنے سنجیدہ تحفظات ریکارڈ کرتا ہے اور ہر برس فلسطین پر قراردادیں جمع کراتا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور جنوری میں غزہ کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے ا?نے والے فیصلے پر عملدر آمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات سے رو گردانی پر زیر احتساب لایا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو کئی برسوں سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے، پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات و اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکریٹری سیکیورٹی ڈویڑن نے آستانہ میں شنگھائی کوا?پریشن ا?رگنائزیشن (ایس سی او) کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اور افغانستان کی صورتحال ، سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور پر ایس سی او رکن ممالک سے تبادلہ خیال کیا۔


