حکومت بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے ویٹرنری ڈاکٹرز

بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ایک امیر خطہ ہے اور بلوچستان اپنے وسائل سے پورے ملک کی پیٹ پال رہاہے لیکن بدقسمتی اسی صوبے کے لاکھو اعلی تعلیم یافتہ نوجوان جو اعلی ڈگریز ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجیور ہیں جن میں ویٹرنری ڈاکٹرزکی تعداد اس وقت 1600 سے تجاوز کرگئ ہے اور انہیں 5 سال سے کوئ اسامی نہ دینا پچھلے حکومتوں کے غلط پالیسیو کا منہ بولتا ثبوت ہے ترجمان نے موجودہ حکومت خاص کر وزیراعلی میرسرفراز بگٹی سیکرٹری لائیوسٹاک و سیکرٹری فائنانس سے استدعا کی ہے کہ آنے والے بجٹ میں محکمہ کی جانب سے تجویزکردہ 670 اسامیوں کی فوری طور پر منظوری دی جائے تاکہ بےروزگاری کا خاتمہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں