مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ، نیوی افسر زخمی، اہلیہ جاں بحق
اورماڑہ (یو این اے) مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سے کراچی جانے والی پرائیویٹ کار گاڑی بے قابو ہو کر پور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں نیوی کے لیفٹیننٹ ریاض احمد کی اہلیہ جاں بحق جبکہ حادثے میں لیفٹیننٹ ریاض احمد خود شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لفٹیننٹ اور ان کی اہلیہ پرائیویٹ گاڑی میں اورماڑہ سے کراچی کے لیئے جا رہے تھے۔
Load/Hide Comments


