جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق
وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے مانرہ میں مسلح شخص نے پولیس کانسٹیبل رحیم اللہ محسود پر حملہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔تھانہ رغزئی کے ایس ایچ او ذبیح اللہ وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار پوسٹ امیونائزیشن مہم سرویئرز کی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے، پولیو عملے نے ڈان سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پولیو مہم ماہِ رمضان سے پہلے ختم ہو گئی تھی اور مہم کے بعد جائزہ لے رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیو ٹیم پہاڑی منرا گاو¿ں کا دورہ کر رہی تھی جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے کانسٹیبل کو گھیر لیا اور اسے اپنا سرکاری ہتھیار حوالے کرنے کو کہا۔تاہم کانسٹیبل محسود نے یہ کہتے ہوئے ہتھیار عسکریت پسندوں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا کہ کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ لوگ انہیں ایک بزدل کے طور پر یاد رکھیں، اہلکار نے جوابی حملہ کیا تو عسکریت پسندوں نے گولیاں چلا دیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیو مانیٹرنگ کا عملہ محفوظ رہا، علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کا ایک دستہ علاقے میں پہنچ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


