ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی، ٹانک میں سی ٹی ڈی اہلکار قتل

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بن کورائی میں پولیس موبائل وین پر مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ سے اسٹیشن ہاوس آفیسر زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے منسلک پولیس اہلکار کو ضلع ٹانک کے ٹانک بنوں روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں