لاہور میں دودھ کی دکان پر دوران مزاحمت ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے لڑکی اور دکاندار قتل
لاہور (انتخاب نیوز) شاہدرہ ٹاﺅن میں دودھ کی دکان پر واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی سمیت کاندار جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے دودھ فروش کی دوکان پر واردات کی کوشش کی اور اس دوران دکاندار نے مزاحمت کی جس پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 24 سالہ شہروز بٹ اور 17 سالہ انیقہ مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کا والد ذوالفقار مسیح زخمی ہوا ہے جسے شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی جہاں وہ ڈاکوﺅں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شاہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوﺅں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Load/Hide Comments


