چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر لینگ شوئی جیانگ میں کوئلے کی کان میں حادثے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ حادثہ جمعہ کی رات تقریبا 8 بج کر30 منٹ پر پیش آیا جبکہ ریسکیو آپریشن دو بجے کے قریب مکمل کرلیا گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں