تنخواہوں کی عدم ادائیگی، واسا ملازمین نے حیدر آباد شہر کو پانی فراہمی معطل کردی

حیدر آباد(انتخاب نیوز) حیدرآباد میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر واسا ملازمین نے جامشورو فلٹر پلانٹ پر پانی روکنے کے بعد احتجاج کیا۔ واسا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کے روز احتجاجاً پانی بند کیا تھا، جس پر ایم ڈی واسا نے 6 اپریل تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کروایا تھا۔ مظاہرے میں شامل ملازمین نے کہا کہ ایم ڈی واسا اپنے وعدے پر عملدرآمد نہیں کراسکے، جس کے سبب ملازمین سات ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ احتجاج میں شامل مظاہرین نے اعلان کیا کہ تنخواہیں اور پنشن جاری نہ ہونے تک شہر کو پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں