لاہورکی چمڑہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 25افراد اندر پھنس گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور شاہین آباد شیرا کوٹ میں چمڑہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122کے مطابق فیکٹری میں 25افراد پھنس گئے ہیں، جبکہ آگ بجھانے کا کام تاحال جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کی 10گاڑیوں کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔ جبکہ 25ریسکیو اہلکار اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


