سرگودھاسے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار، اسلحہ بر آمد

سرگودھا (این این آئی)سرگودھا کے علاقے پھلروان سے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار یاسر یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ہے۔ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں کشتی میں سوار کرایا تھا۔واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023ءکو پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں