خضدار کے کاروباری مرکز میں دھماکا

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کاروبار مرکز عمرفاروق پر زوردار دھماکہ ہلاکتوں کا خدشہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ عمر فاروق چوک کے ایریا میں زیادہ ترشاپنگ سینٹرسمیت دیگر اہم کاروباری مرکز ہیں، عید کے موقع پر خواتین اور بچوں کا ہجوم شاپنگ کرنے کیلئے عمر فاروق چوک کا رخ کرتا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی پولیس کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں