ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کے بیان پر سندھ کے وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن وامان کا قیام ہے۔ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ صوبے سے ڈاکوو¿ں کا خاتمہ کیا جائے، الحمدللہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہمیں اعتماد ہے، امن و امان کے قیام میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس کے جوانوں اور افسروں کی بھی شہادتیں ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں، امن و امان کے قیام کے لئے تمام ادارے سنجیدہ ہیں، ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہوتا ہے جب اقتدار سے باہر ہو تو انہیں نجانے سب برا کیوں نظرآتا ہے۔ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم جان لے چور ڈاکو کی کوئی ذات نہیں ہوتی، وہ ہماری نظرمیں صرف لٹیرے ہیں، لٹیروں اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ ہمیں اچھی طرح نمٹنا آتا ہے، کسی شہری کی جان جانے پر ہمیں آپ سے زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں