رواں سال پاکستان میں 29 روزے ہوں گے، عید سعودی عرب کیساتھ ہوگی، ماہرین فلکیات
کراچی (انتخاب نیوز) روزے 29 اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی !۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں 29 روزے ہوں گے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہو گی۔ ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عید 10 اپریل بدھ کے روز ہوگی، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا اور 8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جبکہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں 29 جبکہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہونگے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔


