پنجگور کے متعدد آر ایچ سی اسپتالوں کو ادویات، فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے متعدد آر ایچ سی اسپتالوں کو ادویات فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر نے پنجگور کے متعدد طبی مراکز آر ایچ سی وشبود آر ایچ سی پروم آرایچ سی بونستان کو ادویات فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم کردیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے طبی مراکز کو سہولتوں کی فراہمی کے بعد ان مراکز کی کارکردگی مذید بہتر ہونے کا امکان ہے خاص کر پروم جیسے دور دراز سرحدی علاقے کے عوام کو ریلیف مل سکے گا واضح رہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر بلوچ کی کوششوں سے پنجگور کے دور دراز علاقوں میں طبی مراکز فعال ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے شہریوں نے ڈی ایچ او کے اقدامات کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں