ہانک کانگ تجارتی پابندیاں:چین نے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی
بیجنگ: بینکوں کو ہدف بنانے کے لیے امریکی صدر نے ہانگ کانگ پر پابندیوں کے بل پر دستخط کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی گئی ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے جس پر چین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر میں امریکی صدر نے ہانگ کانگ کی تجارتی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب ہانگ کانگ کو چین جیسا ہی سمجھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ پر پابندیوں کے اعلان کے بعد چین نے سخت جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہانگ کانگ میں موجودہ صورت کے پیش نظر بہت سے شہری ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


