پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد زیر صدارت ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہوئی ہیں۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں