کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور شہریوں کی ہلاکتیں، قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی (انتخاب نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور شہریوں کی ہلاکت پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافے اور شہریوں کی اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ریا ست اپنی ذمہ داری کب نبھائے گی؟، سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کر نے میں نا کام ہے اور وزرا کے بیانات زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں