محکمہ موسمیات کے افسران نے 7 بج کر 19 منٹ پر چاند ڈیجیٹل ٹیلی اسکوپ سے دیکھا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں محکمہ موسمیات کے 4 افسران نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 افسران نے ڈیجیٹل ٹیلی اسکوپ سے چاند دیکھا اور 7 بج کر 19 سے 7 سے 24 منٹ تک چاند دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں چاند نظرآنے کا وقت 7 بجکر 42 منٹ تک تھا۔ دوسری جانب زونل کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے چارافراد نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چاند نہیں دیکھا ہے، محکمہ موسمیات والوں نے دیکھا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد کو رپورٹ دے دی ہے۔
Load/Hide Comments


