ریت کا طوفان، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری
چمن(انتخاب نیوز)بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیر اثر آ گئے، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا، طوفانی ہواﺅں کی رفتار 40سے 50کلو میٹر فی گھنٹا بتائی گئی جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے، ، متعدد علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کنٹرول روم کے مطابق کسی بھی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


