اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، پشین میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اتحاد، تحریک تحفظ آئین کا اعلان کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 13 اپریل کو پشین میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پشین میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ مین شاہراہوں اور سڑکوں کی بندش پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔
Load/Hide Comments


