تربت نہنگ ندی میر آباد تمپ کے جنگل میں پھنسے گیارہ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
تربت (نامہ نگار) نہنگ ندی میں پھنسے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے اپنی نگرانی میں میر آباد تمپ کے جنگل میں پھنسے گیارہ افراد کو با حفاظت ریسکیو کرلیا، ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان دشتی خود کر رہے تھے ان کے ہمراہ ضلع کونسل کیچ کے ممبر منصور بشیر، لیویز رسالدار میجر محمد رحیم، لیویز انچارج میجر عبدالسلام، چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ کے پی اے حمل میر تھے، اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ضلع کونسل کیچ کی بر وقت کاروائی اور گیارہ افراد کی جان بچانے پہ بے حد شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments


