گزشتہ دس روز میں 8581غیر قانونی افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے
اسلام آباد(آئی این پی)غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،13اپریل 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 535,940تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے،03اپریل سے 13اپریل تک 8581افغان شہریوں میں 3127مرد، 1972خواتین اور 3482بچے اپنے ملک چلے گئے،افغانستان روانگی کے لیے 287گاڑیوں میں 310خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


