سبی، دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلاب، مزید ریلے گزرنے کا امکان

سبی (یو این اے) ایکسئین ایری گیشن خادم چانڈیو نے کہاہے کہ دریاے ناڑی میں ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر 46ہزار کیوسک کادرمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزررہاہے سبی ڈویژن کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے بعد مزید سیلابی ریلے گزرنے کا امکان ہے۔ سبی ڈویژن کے بالائی پہاڑی علاقوں ہرنائی،شاہرگ اور زیارت میں بارشوں کے بعد دریاے ناڑی میں طغیانی آگئی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ کی ہیوی مشینریز اور اسٹاف کو الرٹ رکھا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں