برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے، رشی سونک

لندن (این این آئی) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی طیاروں نے اسرائیل کی جانب سے آنیوالے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کےلئے عالمی مربوط کاوشوں کا حصہ بنا۔رشی سونک نے کہا کہ رائل ایئر فورس نے صورت حال سے نمٹنے کےلئے اضافی طیارے بھیج دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کر دیا، اسرائیل نے امریکا، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں