قابض اسرائیلی بحری جہاز پر 2پاکستانیوں کی موجودگی ، ایران نے وطن واپسی کی اجازت دیدی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کا معاملہ، سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں، سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کیلئے آزاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں