ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سعودی وفد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس نجکاری سمیت جوائنٹ ونچر کی پیشکش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سعودی وفد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس ، اسلام آباد میں 2فائیو سٹار ہوٹلز کی نجکاری میں جوائنٹ ونچر کی پیشکش کی گئی، ذرائع کے مطابق ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے کی ہو گی جبکہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کرے گی، سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے۔ علاوہ ازیں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں