انصاف نہیں دے سکتے تو عدالتیں بند کردیں، سندھ ہائیکورٹ میں والدہ لاپتہ شہری کی دہائیاں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری کی عدم بازیابی کیخلاف کیس، سندھ ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر پیش نہیں ہوا، لاپتہ شہری کی والدہ کی دہائیاں، درخواست گزار نے کہا کہ اگر انصاف نہیں کر سکتے تو عدالتیں بند کر دیںسندھ ہائیکورٹ میں جج نے کہا کہ ہماری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ایک میٹنگ کیلئے اسلام آباد گئے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسے بچانے کیلئے کتنے لوگ یہاں کھڑے ہیں، سرکار سے تنخواہ لے کر تفتیشی افسر کو بچانے پر لگے ہیں، سیکرٹری داخلہ سندھ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن طلب کر لیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں