وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو

اسلام آباد، کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پرسابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی، ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف امور خصوصاً بلوچستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں