کوئٹہ، گوردت سنگھ روڈ اور گردونواح میں بجلی کی بندش، علاقہ مکین سراپا احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقوں گوردت سنگھ روڈ، شارع کریم الدین، موتی رام روڈ اور کیقباد روڈ کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، انکا کہنا تھا کہ چار روز گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر درست نہیں کیا جاسکا ہے جسکے باعث مذکورہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ مساجد میں وضو تک کے لیے پانی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کا دفتر بھی اسی علاقے میں واقع ہے پھر بھی ٹرانسفارمر درست نہیں ہوسکا ہے انہوں نے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے –

اپنا تبصرہ بھیجیں