افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش، فورسز سے مقابلے میں 7 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) مشتبہ افراد کی افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر اسپن کئی کے مقام پر مشتبہ افراد کی جانب سے در اندازی کی کوشش کی گئی۔ 7 مشتبہ افراد نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے ساتوں مشتبہ افراد کو گھیر لیا، سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام 7 مشتبہ افراد ہلاک کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں